اسلام آباد(آن لائن )کرونا وائرس کے پھیلائو میں اضافے کے پیش نظر وفاقی ا نتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔اسلام آباد میں تمام قسم کی ان ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ 24 جنوری سے شادی کی تقریبات پر بھی پابندی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق آوٹ ڈور شادی کی تقریب اجازت ہو گی لیکن ایس او پر عمل درآمد لازم ہوگا۔چوبیس جنوری سے تمام جم اور کھیلوں کی سرگرمیاں گنجائش پچاس فیصد تک رکھی جائے گی ۔سینما ہال بھی پچاس فیصد کمی کے ساتھ کھلے رہیں گے ۔پبلک پارکس میں مجموعی تعداد سے پچاس فیصد کم لوگوں کو داخل ہونے دیا جائے گا۔