چھوٹے سے علاقے میں اپنے ملک کے سیاح سنبھالے نہیں جاتے اور دنیا بھر کے سیاحوں کو ملک آنے کی دعوت دیتے پھرتے ہیں، عوام حکومت اور انتظامیہ پر پھٹ پڑے

8  جنوری‬‮  2022

مری ، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ مری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، عوام حکومت، انتظامیہ اور این ڈی ایم اے پر پھٹ پڑے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹے سے علاقے میں اپنے ملک کے سیاح سنبھالے نہیں جاتے اور دنیا بھر کے سیاحوں کو ملک آنے کی دعوت دیتے پھرتے ہیں، جب تک سیاحوں کے لئے ہر قسم کی سہولیات فراہم نہیں کرتے اس وقت تک سیاحت کو فروغ نہیں دیا جا سکتا،

ساری معصوم جانوں کا خون ناحق بے حس اور نااہل حکمرانوں کی گردن پر ہے۔ مری میں شدید برفباری، لوگوں کی کم علمی اور انتظامیہ کی جانب سے پیشگی کوئی حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے پر لوگ حکومت پر برس پڑے ،ٹوئٹر پر ’مری اور اسنو فال‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے سیاحتی مقام پر جانے والے افراد کو قصور وار ٹھہرایا، وہیں لوگوں نے المناک اموات کا ذمہ دار مقامی انتظامیہ اور حکومت کو بھی قرار دیا اور کہا کہ انتظامیہ کو ایسے حالات میں اپنی ذمہ داری کا مطاہرہ کرنا چاہیے تھا۔لوگوں کے مطابق انتظامیہ نے مری جانے والی ٹریفک کو پہلے سے ہی نہیں روکا اور حالات خراب ہونے کے باوجود انتظامیہ سوتی رہی۔بعض افراد نے لکھا کہ جو حکومت مقامی 6 ہزار سیاحوں کوآفت سے نہیں نکال سکتی، وہ غیر ملکی سیاحوں کو آنے کی دعوت دیتی ہے۔بعض لوگوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مری میں لوگوں کی اموات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا بند کریں۔ واضح رہے کہ مری میں برفباری میں پھنس جانے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ہلاکتو ں کی تعداد 22 ہو گئی ہے، برف میں پھنسے افراد تک حکومت اور انتظامیہ تو نہ پہنچ سکے لیکن موت پہنچ گئی، مری میں شدید برف باری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے گاڑیوں میں22افراد کی موت ہوگئی ، برفانی طوفان نے مزید مشکلات پیدا کر دیں ،

ہزاروں سیاحوں نے رات سڑک پر گزاری ،سیاحوں کو نکالنے کیلئے سول آرمڈ فورسز طلب کرلی گئی ،انتہائی خرا ب صورتحال کے باعث سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دیکر ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کی صورتحال انتہائی خراب ہونے کے بعد سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری دفاتر کو سیاحوں کیلئے کھولنے کا حکم دیا ہے ، مری کی جانب پیدل جانے والے راستے سمیت تمام راستے بھی بند کر دیئے گئے ،اسلام آباد سے مری گاڑیوں کا داخلہ اتوار کی رات 9 بجے تک بند رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…