رشتے دار بھرتی کرنے کے الزامات ٗ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

12  دسمبر‬‮  2021

کراچی(صباح نیوز) سپریم کورٹ پاکستان میں سندھ ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ میں بھرتیوں کیخلاف کیس میں جواب جمع کرا دیا گیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے رشتہ دار بھرتی کرنے کے الزامات

کو مسترد کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جواب رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 6کلرکوں کا سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے کوئی خونی رشتہ نہیں، ایک کلرک آصف علی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سسرالی رشتہ دار ہے جو خالصتا میرٹ پر تعینات ہوا، آصف علی کو عمر میں چھوٹ ڈسٹرکٹ جج کی سفارشات پر باصلاحیت ہونے کی وجہ سے ملی۔سندھ ہائیکورٹ کے سپریم کورٹ میں جواب میں مزید بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں کل 516 بھرتیوں میں سے 116کو عمر میں چھوٹ دی گئی، عمر کی حد میں چھوٹ 25 اسٹینو گرافرز اور 95کلرکس کو ملی، ایک ڈیٹا کوڈر، 3ٹیکنیشنز، 8کمپیوٹر آپریٹرز اور ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر کو بھی عمر کی حد میں چھوٹ ملی جبکہ بھرتیوں کیلئے کل 2761امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق عمر کی حد میں چھوٹ متعلقہ ڈسٹرکٹ ججز کی سفارشات پر متعلقہ ملازمین کے کام کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…