لاہور میں کالعدم تنظیم کے مظاہرین اور پولیس میں تصادم، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

22  اکتوبر‬‮  2021

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) لاہور میں کالعدم تنظیم کے مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، نجی ٹی وی کے مطابق ایم اے کالج چوک پر پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنان کے درمیان تصادم کی وجہ سے شدید بھگدڑ مچ گئی، اس موقع پر مظاہرین کی گاڑی تلے آکر دوپولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں نے فرض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

احتجاج کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ دوسری جانب کالعدم تنظیم کے راولپنڈی میں متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،متعدد راستے کنٹینروں سے بند کر دیے گئے، میٹرو سروس بھی معطل رہی، اسلام آباد میں پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے۔جمعہ کو راولپنڈی میں انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی ہے، صدر سے فیض آباد میٹرو سروس بند رہی تاہم آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ اندرون شہر راولپنڈی کے بیشتر راستے بند کر دیئے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بند کرکے سیل کر دیا گیا۔پنڈی میں شاہین چوک کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، سکستھ روڈسے فیض آباد تک کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں، ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو ٹریفک کے لئے کھلا رہا۔جڑواں شہروں کی صورتحال کے پیش نظر ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نائنتھ ایونیو اسلام آباد اور فیض آباد سے راولپنڈی جانے والے آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ فیض الاسلام اسٹاپ، مری روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں، ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک جناح ایونیو کو بند کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…