پاکستان سے ٹاکرے کو ایک۔۔۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا میچ سے قبل حیرت انگیز بیان آگیا

17  اکتوبر‬‮  2021

دبئی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہاہے کہ پاکستان سے ٹاکرے کو ایک عام میچ کی طرح سمجھیں گے،کسی اضافی دبائوکا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر پرفارم کرنا ہی ہمارا ہدف ہوگا۔ ایک انٹرویومیں ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹکٹوں کی قیمت غیر معمولی اور

بڑے جوش و خروش کا ماحول بن چکا ہے، میچ کے دوران شائقین کی وجہ سے تھوڑی مختلف صورتحال ہوگی مگر ہمارے لیے یہ عام میچ کی طرح ہی ہوگا جس میں ایک پروفیشنل کے طور پر اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے،کسی اضافی دبائوکا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر پرفارم کرنا ہی ہمارا ہدف ہوگا۔انھوں نے ازراہ مذاق کہا کہ مہنگے ہونے کی وجہ سے دوستوں کے ٹکٹوں کیلئے مطالبے بھی بڑھ گئے مگر میں نے ان کو صاف انکار کردیا ہے۔کوہلی نے ورلڈکپ میں بھونیشور کمار اور روی چندرن ایشون کو اپنی ٹیم کے ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیسر نئی گیند سے موثر ثابت ہوسکتے ہیں، اسپنر کی بے خوف بولنگ ہمارے لیے فتوحات کی راہ ہموار کرے گی۔بھارتی کپتان نے مہندرا سنگھ دھونی کی اسکواڈ کے ہمراہ موجودگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ سابق کپتان ہمیشہ سے ہمارے مینٹور رہے ہیں،ورلڈکپ میں ان کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…