ہزاروں ٹن گندم اور چینی کے بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

26  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی) ملک میں اشیائے خور و نوش کی رسد معمول پر رکھنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کی جانب سے درآمد کی گئی ہزاروں ٹن گندم اور چینی کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ملکی ضروریات کو

مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک سے مجموعی طور پر 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی جارہی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 38 ہزار 37 میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ چکی ہے، اس سلسلے میں 59 ہزار 700 میٹرک ٹن گندم لے کر پانچواں بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے جب کہ 29 ستمبر کو چھٹا جہاز 58 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پہنچے گا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی سے لدا جہاز بھی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جب کہ ایک اور جہاز 28 ہزار 840 میٹرک ٹن چینی لے کر 27 ستمبر کو پہنچ رہا ہے۔ درآمد کی گئی یہ چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں سے ملک میں گندم اور چینی درآمد کی جارہی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…