سپریم کورٹ عمارتوں کے بجائے سندھ حکومت کو گرا دے تو تمام برائیاں ختم ہو جائیں گی ، مصطفی کمال

23  جون‬‮  2021

کراچی (این این آئی) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ عمارتوں کے بجائے سندھ حکومت کو گرادے تو تمام برائیاں ختم ہوجائیں گی۔ سندھ کے بجٹ کا 58 فیصد سیاسی رشوت کے طور پر 5 لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں جارہا ہے،وفاقی حکومت نے کرپشن کے خلاف نعرے لگا کر پیپلز پارٹی کی کرپٹ

صوبائی حکومت کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔بدھ کو پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ فرماتے ہیں کہ سندھ وفاق کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن یہ نہیں بتاتے کہ سندھ کے ادا کردہ 70 فیصد ریونیو کا 99 فیصد کراچی کما کر دیتا ہے، ڈھائی لاکھ افراد کو جعلی ڈومیسائل پر نوکری دی گئیں، سندھ کے بجٹ کا 58 فیصد سیاسی رشوت کے طور پر 5 لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں جارہا ہے، سندھ حکومت 1850 ارب روپے میں سے بلدیات کو صرف 83 ارب مختص کیے ہیں، 90 فیصد بجٹ وزیر اعلی نے اپنی صوابدید پر رکھ لیا ہے جو صریحا ظلم ہے۔ سپریم کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو سپریم کورٹ عمارتوں کے بجائے سندھ حکومت گرا دے تمام غیر قانونی تعمیرات کی فیکٹری سندھ حکومت ہے، سپریم کورٹ اسے گرا دے برائی جڑ سے ختم ہوجائے گی۔ ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ کرنے کے لیے وزیر اعلی سندھ نے پیسے ہی نہیں رکھے۔ 5 لاکھ سرکاری ملازمین کے لیے 58 فیصد جبکہ سندھ کے 5 کروڑ افراد کے لئے 42 فیصد بجٹ ہے، پنجاب اپنے بجٹ کا 33 فیصد ملازمین پر خرچ کرتا ہے جبکہ پنجاب کی آبادی اور سرکاری ملازمین سندھ کی آبادی اور سرکاری ملازمین سے کہیں زیادہ ہے، بلاول زرداری شور مچا رہے ہیں

کہ سندھ کو حقوق نہیں دئیے جارہے، پچھلے کچھ عرصے میں سندھ حکومت نے ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں جس میں سے ایک انسان بھی کراچی اور حیدرآباد کا بھرتی نہیں ہوا ہے۔ سندھ کو 91 فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کے لیے بلاول زرداری کی منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا۔ بلاول زرداری کی زبان پر الفاظ نہیں آتے۔ عمران خان کی

وفاقی حکومت نے کرپشن کے خلاف نعرے لگا کر پیپلز پارٹی کی کرپٹ صوبائی حکومت کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، عمران خان کی حکومت پچھلی حکومت کی کرپشن کا ایک دھیلہ بھی واپس نہیں لا سکی۔ انہوںنے کہا کہ کراچی حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کی تمام ناانصافیوں اور تحریک انصاف کی جانب سے سندھ میں پیپلزپارٹی کو فری

ہینڈ دینے کی وجہ سے ایک لاوا پک رہا ہے، اس لاوے کو پھٹنے سے پہلے معاملات کا تدارک کیا جائے۔ ہم نے اس صورتحال میں مطالبات رکھے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ مئیر اور بلدیاتی سربراہ کے اختیارات آئین میں درج کردئیے جائیں، 10 ہزار ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود سندھ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے،مصطفی کمال

نے کہا کہ عالمی سروے کے مطابق کراچی بدترین ٹرانسپورٹ کا حامل ہے۔ ہمارا دوسرا مطالبہ یہ ہے وفاق این ایف سی ایوارڈ کی رقم پی ایف سی ایوارڈ کے ذریعے براہ راست ضلع کو دے، پی ایف سی ایوارڈ کو آئینی حیثیت دی جائے اور ملک کے قرضے اتارنا اور دفاع کا بجٹ وفاق کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ

اسوقت ایک بہت بڑا موضوع بنا ہوا ہے، چیف جسٹس کے نسلہ ٹاور، گجر نالے اور الہ دین مارکیٹ کی انکروچمنٹ کے خلاف ہدایات دی ہے ان تمام معاملات میں بلڈرز کے پاس خریدار نے قانونی دستاویزات دیکھ کر خریداری کی ہے، وہ ادارے اور ان کے افسران جو انکروچمنٹ کی جگہ پر این او سی دے رہے ہیں انکا تو کوئی نقصان نہیں ہو

رہا، پاک سر زمین پارٹی نسلہ ٹاور کے متاثرین کی طرف سے عدالت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے نسلہ ٹاور کو گرانے کے آرڈر جاری کیے ہیں بلڈر کو سزا نہیں مل رہی اصل مجرم کو کوئی نقصان نہیں ہورہا ہے وہ آج بھی نئی بلڈنگ کے نقشے پاس کررہی ہے، سپریم کورٹ نے اپنے تاثرات میں لکھا سندھ حکومت بدترین حکومت ہے باہر اسے اس حکومت کو چلا رہے ہیں، لیاری ایکسپریس بھی اللہ

نے میرے ہاتھوں سے بنوایا، نوے فیصد تجاوزات تھیں، الہ دین کی دکانوں کو بھی متبادل دیا جائے، سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں سندھ حکومت کو بلا کر شہر کی خالی زمینوں کے بارے میں دریافت کرے اور تجاوزات کے متاثرین کو پلاٹ اور پیسے دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تین سالوں میں کوئی منصوبہ نہیں دیا، کے فور اور گرین لائن بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا، کراچی کی ٹرانسپورٹ کے لئے کوئی پراجیکٹ نہیں دیا۔ حکمران کے فور کو اپنی نااہلی کی نظر نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…