کہتا تھا نہ کہگھبرائو مت لیکن سارے گھبرا گئے 3 سال سے جو تکالیف تھیں اب ختم ہوگئیں

12  جون‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ کے خدوخال پر ارکان کو اعتماد میں لیا جبکہ وزیراعظم نے ڈیسک بجا کر ان کی تعریف کی۔

اس موقع پرشوکت ترین کا بریفنگ میں کہنا تھاکہ لوگوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، اب ذرائع آمدن بتانا پڑیں گے، پوچھیں گے کہ بینک میں رقم کہاں سے آئی؟ انہوں نے بتایا کہ اب ایف بی آر کا رول محدود کر دیا، تاجروں کو تنگ نہیں کر سکے گی جبکہ کسانوں کو 85 فیصد قرضے گھروں کی دہلیز پر دیں گے۔شوکت ترین کا کہنا تھاکہ بجلی، ٹیلی فون، موبائل فون بلز کا ڈیٹا نادرا کے پاس موجود ہے، دالیں خود اگائیں گے، برآمد بھی کریں گے، ہر غریب کسان کو 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا اورملک کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین سال سے جو تکالیف تھیں ختم ہو گئیں، پہلے دو سال مشکل بجٹ دیا، اب خوشحالی کا بجٹ ہے، بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا۔انہوں نے کہا کہ کہتا تھا گھبرائو مت لیکن سارے گھبرا گئے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مالی سال 2021-22 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔ منعقدہ اجلاس میں کابینہ نے فنانس بل 2021 کی بھی منظوری دی گئی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…