افواہوں کا ڈراپ سین، تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب شروع ہوں گی اور کب تک جاری رہیں گی؟ حتمی اعلان کردیاگیا

23  اپریل‬‮  2019

راولپنڈی(آن لائن)سیکرٹری سکولز پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں سرکا ری اعلان کے مطابق ہونگی ،جبکہ سمر کیمپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہ کیا گیا ہے پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ترمیمی آرڈیننس 1984 میں ترامیم کرکے نجی تعلیمی ادارو ں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ،اگر کم فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تربیت دی جائیگی ، صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا عمل

آن لائن متعارف کرارہی ہے ،تاکہ مسائل کم ہوسکیں ،نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت جاری رکھیں گے تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ پالیسی ترتیب دی جاسکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبے بھر سے نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا،جس میں سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن شان الحق بھی شامل تھے،جبکہ آل پاکستان پرائیوٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی چیئرمین کاشف ادیب جاودانی اور راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابراراحمد خان نے کی سیکرٹری سکولز نے کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بارے میں افواہیں گرد ش کررہی ہیں،جو کہ سراسر غلط ہیں،گرمیوں کی چھٹیاں صوبائی حکومت کے جاری احکامات کے مطابق ہی کی جائیں گی،جو یکم جون سے 14 اگست تک جاری رہیں گی،چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے ریگولیٹری اتھارٹی بل تیار ہوگیا ہے جس پر ابھی کام روک لیا گیا ہے ،ایسی فضا میں قائم کرنا چاہتے ہیں،جس سے نجی تعلیمی اداروں کا اعتماد بحال ہو،ہمارا مقصد سکولوں کو کنٹرول کرنا نہیں بلکہ انکی مدد کرنا ہے ،اس موقع پر انہوں نے آئندہ نجی تعلیمی اداروں کی نمائندگی کے لئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے جس میں ایسو سی ایشن کے چیئرمین کاشف ادیب جاودانی ، فیصل آباد سے صداقت علی ،ندیم احمد سندھو،لاہور سے

مرزا کاشف،قاضی نعیم انجم ، شاہد نور ،قصور سے شبیرہاشمی شامل ہونگے ، ریگولیٹری اتھارٹی کے بل ، کمیٹی والدین سکول کونسل کی تشکیل ،نجی تعلیمی اداروں میں ڈرگ اینڈ نارکوٹیکس کی روک تھام کے لئے اقدامات،رجسٹریشن کے قوانین بارے تجاویز تیار کرنے کے جلد اپنی تجاویز پیش کرے گی ،اس موقع پرایسوسی ایشن کے چیئرمین کاشف ادیب جاودانی اور ڈویڑنل صدر ابراراحمد خان نے بتایاکہ نجی تعلیمی اداروں کے بارے میں موجود ترمیمی ایکٹ کی غلط تشریح کرتے ہوئے پنجاب کا محکمہ تعلیم نجی تعلیمی اداروں کوہراساں کررہاہے ،جو سراسر ناانصافی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…