پاکستان میں سی پیک ’’رول بیک‘‘ہونے کی خبریں ؟ چین میدان میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا

8  ستمبر‬‮  2018

بیجنگ (نیوز ڈیسک ) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ہے، پاک چین تعلقات پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلیوں کے باوجود مستحکم رہے ، چین کی طرف سے زیادہ امداد و حمایت، سی پیک کے سلسلے میں عوامی زندگی سے قریبی تعلق رکھنے والے منصوبوں پر زیادہ توجہ ، سکیورٹی امور میں قریبی تعاون اور رابطے اور انسداد دہشت گردی

سمیت مختلف شعبوں میں تباد لو ں پر اتفاق ہوا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شوان نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات وقت کی آزمائشوں پر پورے اترے ہیں اور پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلیوں کے باوجود مستحکم رہے ہیں۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دورہ پاکستان کے د وران پاکستان کی نئی حکومت کے رہنماوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر اتفاق رائے حاصل کیا ہے۔ چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر دو طرفہ تعلقات کو دوستانہ ہمسایئگی کی مثال ، علاقائی امن و اسحتکام کی محافظ اور دی بیلٹ انڈ روڈ کی تعمیر کی علامت بنائیگا۔ترجمان نے کہا کہ وانگ ای کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں فریقوں کے طے پانے والے اتفاق رائے میں سیاسی اعتماد ، تزویراتی رابطے کی مضبوطی، ایک دوسرے کی حمایت ، عوامی زندگی کی بہتری کے لیے تعاون کا فروغ، پاکستان میں زراعت، تعلیم ، طب و صحت سمیت مختلف شعبوں میں چین کی طرف سے زیادہ امداد و حمایت، سی پیک کے سلسلے میں عوامی زندگی سے قریبی تعلق رکھنے والے منصوبوں پر زیادہ توجہ ، سکیورٹی امور میں قریبی تعاون اور رابطے اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تبادلے وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں ایک اخباری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے پاکستان سی پیک کے حوالے سے ازسر نو معاہدوں کا خواہشمند اور اس حوالے سے سی پیک کو ایک سال کیلئے منجمد کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…