منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے قرضوں کی اکٹھی ادائیگی کیلئے شاندار بندوبست وہ بھی صرف 17 دن میں، عمران خان نے ملک کی ایسی چیز بیچنے کا فیصلہ کر لیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے قرضوں کی اکٹھی ادائیگی کے لیے حکومت نے سرکاری افسروں کی بڑی بڑی کوٹھیوں کو نیلام کرکے کھربوں روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کوٹھیاں انگریز دور میں شہروں باہر بنائی گئی تھیں اور ان کے ساتھ بڑے بڑے باغ اور کاشت کاری کے لیے کئی ایکڑ زرعی زمینیں تھیں، یہ کوٹھیاں اب شہری آبادیوں میں آ گئی ہیں اور ان زمینوں کی موجودہ قیمت کھربوں روپے میں بنتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے صوبائی حکومتوں کی وساطت سے محکمہ مال کے حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کی سرکاری رہائش گاہوں کے علاوہ سرکٹ ہاؤسز، ریسٹ ہاؤسز، گیسٹ ہاؤسز، ڈاک بنگلوں، کیمپ دفاتر اور دیگر سرکاری رہائش گاہوں کے بارے میں فوری طور پر رپورٹ بنا کر وزیراعظم ہاؤس بھیجیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے یہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے ایک خصوصی پرفارما بھی تیار کیا گیا ہے، اس پرفارما میں افسران کے نام، سرکاری رہائش گاہ کی لوکیشن، موجودہ استعمال، کل رقبہ، زیر تعمیر رقبہ، کمروں کی تعداد، رہائش گاہ میں دستیاب سہولتوں کی فہرست، بلڈنگ کی حالت، سرکاری رہائش گاہ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تعداد، سالانہ اخراجات اور افسروں کے سالانہ انکم ٹیکس کی تفصیلات درج کرنا بھی ضروری ہے، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ صوبہ کے چیف سیکرٹری یہ رپورٹ اپنے دستخطوں کے ساتھ دیں گے، صوبے کا چیف سیکرٹری رپورٹ کے بارے میں سرٹیفکیٹ دے گا کہ یہ مکمل طور پر درست ہے۔ پاکستان کے قرضوں کی اکٹھی ادائیگی کے لیے حکومت نے سرکاری افسروں کی بڑی بڑی کوٹھیوں کو نیلام کرکے کھربوں روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…