بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

  جمعہ‬‮ 27 جنوری‬‮ 2017  |  11:25

کراچی(این این آئی) بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی جس کے بعد ہریتھک روشن کی فلم’’کابل‘‘ کو جلد ہی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے بعد پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی نمائش روک دی گئی تھی اور بھارتی ٹی وی چینلز بھی ملک بھر میں بند کردیئے گئے ہیں

جب کہ پاکستانی سنیمامالکان کی جانب سے کاروبار متاثر ہونے پر ایک بار پھر بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت طلب کی گئی تھی جس پر حکومت نے اب بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد ہریتھک روشن کی فلم’’کابل‘‘ کو بھی این او سی جاری کردیا گیا ہے جب کہ فلم کی پاکستان میں نمائش کے مالکانہ حقوق نجی ٹی وی نے خریدے ہیں اور فلم جلد ہی مرکزی اور صوبائی سنسر بورڈز کی اجازت کے بعد ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان سنسر بورڈ کے چیرمین مبشر حسن نے فلم ’’کابل‘‘ کو این او سی کے باوجود سنسربورڈ سرٹیفیکیٹ سے مشروط کیا ہے جب کہ پاکستانی سنیما مالکان نے بھی بھارتی فلم کے شوز کی ایڈوانس بکنگ کرنا شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باعث 4 ماہ سے بالی ووڈ فلموں پر پابندی عائد ہے۔ بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی جس کے بعد ہریتھک روشن کی فلم’’کابل‘‘ کو جلد ہی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے بعد پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی نمائش روک دی گئی تھی



موضوعات:

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎