واٹس ایپ نیا دلچسپ فیچر متعارف کروانے کو تیار

17  اگست‬‮  2022

نیویارک(این این آئی)لکھے ہوئے یا بولے گئے پیغامات کو جلد ایک دوسرے تک پہنچانے کے لیے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پیغام رساں ایپلیکیشن واٹس ایپ جلد ہی موسٹ وانٹڈ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔موصول ہونے والے پیغامات کو بے دھیانی میں ڈیلیٹ کرنے کی غلطی تو سب ہی کرتے ہیں

اور بعد ازاں پریشانی کا سامنا بھی۔ اب اس پریشانی سے جان چھڑوانے کے لیے واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ڈیلیٹ شدہ پیغامات کو دوبارہ سے حاصل کرنے پر کام شروع کر دیا ہے، جلد ہی آنے والے اس نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے حذف شدہ پیغامات کو دوبارہ سے واپس لانے کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، اس فیچر کو جلد ہی متعارف کروادیا جائے گا۔اب اگر صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے میسج کو حذف کیا گیا تو اِن کی اسکرین پر ایک چھوٹا سا پاپ اپ دکھائی دے گا جو حذف شدہ پیغام کو ان ڈو (واپس موصول)کرنے کا آپشن دے گا، یہ پاپ اپ چند سیکنڈ کے لیے اسکرین پر موجود رہے گا۔یہ نیا فیچر میڈیا فائلز، وائس نوٹ اور دستاویزات کو بھی واپس لانے کے لیے میسر ہوگا یا نہیں اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ صارف کو اپنی ڈسپلے پکچر میں تبدیلیاں کرنے کا بھی آپشن فراہم کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ یہ فیچر ابھی صرف بیٹا صارفین کے استعمال کے لیے زیرِ آزمائش ہیں، یہ فیچر کامیاب ہونے پر سب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر کے ساتھ صارفین کے نمبر اور پرائیویسی سے متعلق بھی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…