جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

چار جنوری سے کونسا اسمارٹ فون کام کرنا بند کردے گا؟

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )ایک دور میں انتہائی مقبول رہنے والے فون کی معروف کمپنی نے چار جنوری کو سروسز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے

، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مزکورہ موبائل فونز اب ڈیٹا ،فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔بلیک بیری فون بھی کئی دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ختم ہونے جا رہا ہے جو کسی زمانے میں بیک وقت بہت ہی مشہور سروس تصور کیا جاتا تھا۔اس نے موبائل کی دنیا میں انقلاب کو آگے بڑھانے میں مدد کی اور کاروبار میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا۔اگرچہ بلیک بیری کو پہلے بھی متعدد بار ناکارہ قرار دیا جا چکا ہے لیکن اس تازہ ترین اقدام کا مطلب یہ ہے کہ یہ فونز اب خود ہی کام کرناچھوڑ دیں گے۔2016 میں جب بڑے پیمانے پر بلیک بیری کی جگہ ایپل اور دیگر اسمارٹ فونز نے لے لی تو کمپنی نے فونز سے ہٹ کر سافٹ ویئر بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ وہ کمپنیوں اور حکومتوں کو سکیورٹی ٹولز فراہم کرنے پر توجہ دے گی۔کمپنی نے بلیک بیری برانڈ کو دوسری کمپنیوں کو فروخت کر دیا جنہوں نے اس نام سے ڈیوائسز بنائی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…