بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے” “Most Innovative MFI ایوارڈ جیت لیا

datetime 13  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)قوم کے ترجیحی بینکنگ ادارے کی حیثیت سے اپنی مارکیٹ ساکھ کو مضبوط بناتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے 13 واں سٹی مائیکرو انٹرپرینیور شپ ایوارڈز ۔ Most Innovative MFI جیت لیا۔ ایوارڈ کی تقریب حال ہی میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں بینکنگ سیکٹرز کے نمائندوں، ریگولیٹرز، مالیاتی اداروں، اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا کے ارکان نے شرکت کی۔

سٹی مائیکرو انٹرپرینیور شپ ایوارڈز پروگرام سٹی فاؤنڈیشن کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں نوجوانوں سمیت کم آمدنی والے لوگوں کے لئے معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔ ایوارڈز پروگرام کاروباری اداروں کو اپنے کاروبار کو مضبوط بنانے کے لئے وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکس تک رسائی، سرمایہ، ٹولز اینڈ ٹریننگ فراہم کرتا ہے جبکہ افراد کو ذاتی، اپنے خاندانوں اور اپنی برادریوں کے لئے معاشی استحکام پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ سٹی فاؤنڈیشن پاکستان کے سی ای او ندیم لودھی نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کے ہمراہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے چیف پروڈکٹ آفیسر جہانزیب خان کو ایوارڈ پیش کیا۔اس کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائم مقام سی ای او اسلم حیات نے کہا کہ ہمیں اس قیمتی ایوارڈ کے حصول پر بہت خوشی ہے اور اس اعزاز پر ہم سٹی فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں۔ یہ شناخت ہماری کوششوں کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل و مالیاتی انضمام کے ساتھ فعال بناتے ہوئے معاشروں کو بااختیار بنانے کے لئے ہمارے عزم کو مضبوط بنائے گی۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اپنے صارفین کیلئے آسانی اور رسائی کو بڑھانے کے لئے مسلسل جدتوں کے علاوہ مالیاتی خدمات میں توسیع کے عمل کو جاری رکھے گا۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک پاکستان میں مالیاتی انضمام کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ ڈیجیٹل فنانشل سروس سلوشن ’’ایزی پیسہ‘‘ کے ذریعے ملک بھر میں برانچ لیس بینکنگ کے آغاز کے ساتھ بینک مارکیٹ ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ بینک متعلقہ، آسان اور سستی مالیاتی خدمات تک فوری رسائی کے ساتھ مزید مالیاتی انضمام کیلئے بینکوں سے محروم طبقہ تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل کر رہا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…