فیس بک میسنجر صارفین کا بڑا درد سر ختم ہونے کے قریب

8  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مقبول ترین میسجنگ اپلیکشنز میں سے ایک فیس بک میسنجر صارفین کا ایک بڑا درد سر کم کرنے والی ہے۔ جی ہاں اگرچہ کمان سے نکلے تیر کی واپسی ناممکن ہے مگر بہت جلد اس ایپ میں غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ضرور واپس بلانا ممکن ہوگا۔

جی ہاں فیس بک میں بہت جلد میسج ان سینڈ کا فیچر ہر ایک کے لیے متعارف ہونے والا ہے۔ تاہم صارفین کے پاس غلطی سے بھیجے گئے میسج کو ان سینڈ کرنے کے لیے صرف 10 منٹ ہوں گے، وہ بھی اگر دوسرا صارف انہیں پڑھ نہ لے۔ فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن واٹس ایپ میں یہ فیچر گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا اور آغاز میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا مگر اب اسے ایک گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ فیس بک میسنجر میں یہ نیا فیچر آئی او ایس کے ورژن 191.0 کے ریلیز نوٹ میں کمنگ سون کے طور پر موجود ہے۔ اگرچہ 10 منٹ غلطی سے بھیجے گئے پیغام کی واپسی کے لیے کچھ زیادہ نہیں مگر پھر بھی اسے ابتدائی پر کارآمد ہی سمجھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ایک رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ فیس بک خاموشی سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کررہی ہے۔ اس انکشاف کے بعد کمپنی نے اعلان کیا کہ بھیجے جانے والے پیغامات کو واپس بلانے کا فیچر بہت جلد تمام میسنجر صارفین کو دستیاب ہوگا۔ میسنجر میں اس وقت سیکرٹ کنورزیشن موڈ موجود ہے، جس میں صارف اپنے پیغامات کو خودکار طور پر ختم کرنے کا وقت طے کرسکتے ہیں۔  فیس بک میسنجر کے 8 ‘ خفیہ فیچر’ واٹس ایپ کے علاوہ فیس بک کی زیرملکیت ایک اور ایپ انسٹاگرام میں بھی ان سینڈ کا فیچر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…