مقبول ترین موبائل فون نوکیا 3310 کی نئے فیچرز کے ساتھ دوبارہ واپسی،قیمت کیا ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

  منگل‬‮ 14 فروری‬‮ 2017  |  19:13

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا موبائل فونز نے صارفین نے مقبول ترین اورصارفین کا پسندیدہ موبائل فون نوکیا 3310 ایک بارپھرتیارکرلیاہے اوراس کو موبائل ورلڈکانگریس میں پیش کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اس موبائل کو فن لینڈ کی مینوفیکچر کمپنی ایچ ایم ڈی نے اس موبائل کو دوبارہ سے ری لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جسے جلد ہی ورلڈ موبائل کانگرس میں پیش کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیںجس کی تصدیق موبائل فونزکے حوالے سے بریکنگ نیوزدینے والے تسلیم شدہ ادارے جرنسلٹ ایوان بلاس نے بھی تصدیق کردی ہے ۔ جرنسلٹ ایوان بلاس کے

مطابق کمپنی اس موبائل کی چار ڈیوائسز کو بارسلونا میں ہونے والے میگا ایونٹ میں سامنے لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ ان ڈیوائسز میں نوکیا 6 بھی شامل ہے ۔رپورٹس کے مطابق فن لینڈکی کمپنی نوکیا 3310 کا نیا ورژن صارفین کے سامنےلائے گی جبکہ اس کی قیمت ساڑھے 6ہزارروپے ہوسکتی ہے ۔اس کی ڈیوائسزمیں نوکیا 6 بھی ہے جسے صرف چینی صارفین کیلئے ہی پیش کیا گیا تھا جبکہ دیگر میں نوکیا 3 اور نوکیا 5 شامل ہیں۔اس سے قبل بھی نوکیا6چین میں لانچ کیاگیاتھاجس نے ایک دن میں فروخت کاریکارڈبناکردوسری موبائل بنانے والی کمپنیوں کوبڑاچیلنج دیدیاتھا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎