منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر بچیوں کی شادیوں سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم

datetime 1  مارچ‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچیوں کی شادیوں سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی، عبوری تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ 4 مارچ کو بطور کمیٹی سربراہ اجلاس کی صدارت کریں۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ کمیٹی میں آئی جی پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شرکت کو یقینی بنائیں، چیئرمین یونین کونسل فوری طور پر کم عمر بچیوں کا نکاح کینسل کرے گا، اگر کوئی کم عمر شادی رجسٹر ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے رمضانہ بی بی کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا، ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے اپنی تجاویز پیش کیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل کی سطح پر ہر ماہ یونین کونسل کا ریکارڈ چیک کریں گے۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کم عمر بچیوں کی شادی سے متعلق کیسز کے چالان کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ متعلقہ ایشو کو دیکھتے ہوئے چالانوں کی تیاری کے حوالے سے سہولت سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ بہت سے ایسے مسائل ہیں جن کا تدارک ضروری ہے، میٹنگ میں لوکل گورنمنٹ کے نمائندے بھی شریک ہوں اور تازہ رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔عدالت نے کم عمر میں شادی کرنے والی حریم کو بیان کی روشنی میں خالہ کے ساتھ بھجوا دیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…