پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہماری تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ،بم دھماکوں و حملوں سے ڈرایا نہیں کیا جاسکتا،مولانافضل الرحمن

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ بم دھماکوں اور حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا،ہماری ہر دور کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے،حافظ حمداللہ ہمارا سرمایہ ہیں ، اللہ تعالی ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔جے یوآئی کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے پیرکو کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج حافظ حمداللہ کی عیادت کی۔

مولانا راشد محمود سومرو، انجینئر ضیا الرحمان ، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی،مولانا محمد غیاث ، سمیع سواتی ، حاجی امین اللہ،مولانا حماد اللہ شاہ ، شرف الدین اندھڑ ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، جمال کاکڑ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم پہلے بھی اسلام، ملک اور امن کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی وہی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے رہنما اور کارکنان جرات واستقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے ،حافظ حمداللہ پر ہونے والا حملہ بربریت کی انتہا ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ نگران حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔انہوں نے کہاکہ جے یوآئی رہنمائوں اور کارکنان پر حملے کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کے دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…