جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

میرا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ،فرخ حبیب

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ میرا پارٹی چھوڑںے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔فرخ حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان اہم ہیں جو اپنے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگوں نے عمران خان کو منتخب کیا ووٹ دیا لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سب نے دباؤ برداشت کیا لیکن اب چیزیں دباؤ سے باہر نکل گئیں، جب فیملی اور ذاتی کاروبار پر حملے شروع ہوجائیں تو دباؤ برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ میری ہمدردیاں 70 سالہ شیریں مزاری کے ساتھ ہیں، 5 مرتبہ شیریں مزای کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری ہیومن رائٹس کی چیمپئن ہیں انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی کسی کے گھر کی دیوار گرادی گئی، کسی کا کاروبار ختم کردیا تو کسی کا پمپ توڑا گیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں کے خلاف غیرقانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں، خرم دستگیر کا پیٹرول پمپ گرایا گیا اگر غیرقانونی تھا تو کلیم کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لوگوں کے قانونی کاروبار کو غیرقانونی طریقے سے ختم کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…