بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہو گیا

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لکی موٹر کارپویشن لمیٹڈ (ایل ایم سی ایل) نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو جاری کیے گئے سرکلر میں قیمتیں بڑھانے کی وجہ بیان نہیں کی۔پیکانٹو ایم ٹی اور اے ٹی کی نئی قیمتیں 33 لاکھ 50 ہزار روپے اور 36 لاکھ 25 ہزار روپے ہو جائیں گی

جو اس سے قبل 33 لاکھ اور 35 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔اسٹانک ای ایکس اور اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمتیں بڑھا کر 53 لاکھ 50 ہزار اور 59 لاکھ 30 ہزار کر دی گئی ہیں، جن کی قیمتیں 52 لاکھ اور 57 لاکھ 30 ہزار روپے تھیں۔اسی طرح اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 77 لاکھ 90 ہزار روپے سے بڑھا کر 79 لاکھ 40 ہزار روپے اور اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 83 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھا کر 85 لاکھ 70 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 95 لاکھ 40 ہزار سے بڑھا کر ایک کروڑ 40 ہزار مقرر کر دی گئی جبکہ سورینٹو 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک کروڑ 8 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جو پہلے ایک کروڑ 3 لاکھ 90 ہزار میں دستیاب تھی۔خیال رہے کہ 11 مارچ کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے اسٹانک ای ایکس اور ای ایکس پلس کی قیمتیں اضافے کے بعد 52 لاکھ روپے اور 57 لاکھ 30 ہزار روپے کردی تھیں جو اس سے قبل 49 لاکھ اور 54 لاکھ میں دستیاب تھیں۔اسی طرح اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی اور اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں اضافے کے بعد بالترتیب 70 لاکھ 50 ہزار، 77 لاکھ 90 ہزار اور 83 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی تھیں۔واضح رہے کہ 15 مارچ کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے شرح تبادلہ اور 1400 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس کو 25 فیصد کرنے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل، سی وی ٹی 1.2 ایل، سی وی ٹی 1.5 ایل، ایسپائر ایم ٹی 1.5 ایل، اور ایسپائر سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمتیں بڑھا کر 47 لاکھ 99 ہزار روپے، 49 لاکھ 29 ہزار روپے،

55 لاکھ 49 ہزار روپے، 57 لاکھ 59 ہزار روپے اور 59 لاکھ 79 ہزار روپے کر دی گئی تھیں۔اسی طرح بی آر۔وی سی وی ٹی ایس، ایچ آر وی۔وی ٹی آئی، ایچ آر وی۔وی ٹی آئی ایس، ہونڈا سوک 1.5 ایل سی وی ٹی، 1.5 ایل اوریل ایم سی وی ٹی اور آر ایس 1.5 ایل- ایل ایل سی وی ٹی اب 65 لاکھ 29 ہزار روپے

، 78 لاکھ 99 ہزار روپے، 81 لاکھ 99 ہزار روپے، 85 لاکھ 99 ہزار روپے، 89 لاکھ 49 ہزار روپے اور ایک کروڑ ایک لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی، جن کی پہلے قیمتیں 59 لاکھ 49 ہزار روپے، 71 لاکھ 99 ہزار روپے، 73 لاکھ 99 ہزار روپے، 77 لاکھ 79 ہزار روپے، 80 لاکھ 99 ہزار روپے اور 91 لاکھ 99 ہزار روپے تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…