عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  ہفتہ‬‮ 28 جنوری‬‮ 2023  |  17:05

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 30جنوری بروز پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور چودھری شامل ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد جسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎