ڈیرہ اسماعیل /پشاور (این این آئی)چانسلرگومل یونیورسٹی نے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے وی سی گومل یونیورسٹی کی جبری رخصت کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی کے ساتھ اثاثے تقسیم کرنے میں ناکام رہے، علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلر کا تنازع اثاثہ جات کی تقسیم پر تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ وائس چانسلر نے سینیٹ کے فیصلے کے برعکس اثاثے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ تقسیم نہیں کیے۔اعلامیہ کے مطابق گومل یونیورسٹی کے شعبہ زراعت کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا، گومل یونیورسٹی کے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ اثاثہ جات کی تقسیم کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے ایف آئی اے کو علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی تھی۔
علی امین گنڈا پور سے تنازع، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، 10 ہزار روپے مالی امداد لینے کا آسان طریقہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اسموگ کے باعث اسکولز بندش اور قبل از وقت سردیوں کی چھٹیوں بارے رانا سکندر حیات کا بڑا اعلان
-
نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری، ڈھائی کروڑ تک قرض کیسے حاصل کریں؟
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی
-
عوام کیلیے اچھی خبر! پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا
-
خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
بچوں کی ’اژدھے پر جھولا جھولنے‘ کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا
-
زمبابوے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد تاریخ رقم کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
-
ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، نئے نرخ جان کر حیران رہ جائیں گے
-
شوہر نے بیوی کے آنسوؤں کو نظر انداز کرکے طلاق دے دی
-
جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما اور فاسٹ بولر مارکو یانسن کامنفردعالمی ریکارڈ



















































