جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

فیصل آباد این اے 108کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پرعمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کروں گا،عابد شیر علی

datetime 14  اگست‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی ) فیصل آباد سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے فیصل آباد میں 25 ستمبر کو منعقد ہونیوالے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ہفتہ کے روزاپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔عابد شیر علی لیگی کارکنان کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ الیکشن کمیشن فیصل آباد کے دفتر پہنچے

جبکہ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی فیصل آباد میاں طاہر جمیل سمیت بعض دیگر لیگی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔الیکشن کمیشن آفس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ وہ حلقہ این اے 108فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پرعمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کریں گے بلکہ ضمنی انتخاب میں حلقہ کے عوام 2018 میں دھاندلی سے الیکشن جیتنے والوں سے بدلہ لیں گے اور پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ کے عوام کے پرزور اصرار پر ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور حلقہ این اے 108کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقابلہ ملک کے سب سے بڑے چور،ڈاکونااہل، نکمے،سلیکٹڈسابق وزیر اعظم سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور نئے پاکستان کے دعویدار نے ملک کوپونے4 سال میں لوڈشیڈنگ دی، معیشت کا بیڑا غرق کیا،بجلی پٹرول گیس کو مہنگا کیا،ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا لالچ دیا مگر عوام کومہنگائی، بدامنی، افراتفری، نفرت اور محرومی کے سوا کچھ نہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اس نیازی نے ملکی سلامتی کے ادارروں،سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ایف آئی اے کواپنے فرائض کی ادائیگی سے روکاگیا لیکن اب ہمیں ان سے ایک ایک پائی کا حساب لینا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ توشہ خانہ کی چوری کس نے کی،ان سے تحفہ میں ملنے والی گھڑیاں نکلیں جو انہوں نے بیچی ہیں،اب قوم ان سے حساب لے گی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن جیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت سے فارن فنڈڈ ٹھگوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور عمران خان نے عوام کیساتھ جو ظلم کیا اس کا ایک ایک پائی کا حساب لیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیاجس پر قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔عابد شیر علی نے کہا کہ اس باران کے حلقہ کی عوام انکی2018 کے الیکشن کی ہار کا بدلہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے108 نواز شریف کے پروانوں اور شیروں و جانثاروں کا مضبوط قلعہ ہے جو ضمنی انتخاب میں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے25 ستمبر کو مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…