منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اظہار ہمدردی اور نیک تمناؤں کے پرتپاک جذبات پر مبنی خط ارسال کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیائی امور کے ڈائیریکٹر جنرل میم یو من نے شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے

۔ خط میں کہا گیا ہے آپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر پر اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے آپ کی جلد صحت یابی کے مطمنی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک قد آور سٹیٹس مین اور چین کے دیرینہ دوست کے طور پر آپ نے دونوں جماعتوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور عوام میں دوستی بڑھانے کے لئے جو طویل المدتی کوششیں کی ہیں، چین ان اچھی یادوں کو ہمیشہ خوشی سے یاد کرتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے قیام کے سوسال مکمل ہونے پر آپ کے تہنیتی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کورونا وبا کے دوران کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے اور ایک دوسرے کی حمایت کی جس سے ہمارے درمیان اور بھی زیادہ قربت آئی ہے:۔ کمیونسٹ پارٹی کی خط میں پیشکش کی ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہم چین کی طرف سے آپ کی جماعت کی ہر ممکنہ مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دعا ہے کہ پاکستان اس وائرس کو جلد شکست دے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے پس منظر میں ہم دونوں جماعتوں کے درمیان مزید رابطوں اور تبادلوں پر آمادہ ہیں۔ تاکہ عوام کے مفاد میں ہمارے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں سے ہم کنار ہوں۔ کمیونسٹ پارٹی کے خط میں شہباز شریف کے لئے پرتپاک جذبات کا اظہار کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…