اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور،وزیر داخلہ شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی میں فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سندھ اسمبلی اجلاس میں وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کی جانب سے ناموس رسالت ﷺ کے متعلق قرار داد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر ایوان نے منظور کر لی۔قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری جانیں ناموس رسالت ﷺ پر قربان ہیں، اس حساس مسئلہ

کو بہت خوش اسلوبی سے حل ہونا چاہیے تھا۔جماعت اسلامی کے رکن سید عبدالرشید نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناموسِ رسالت کے حوالے سے کیے گئے معاہدوں پر عمل کیا جائے۔کالعدم تحریک کے مفتی قاسم فخری نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر وفاقی حکومت اور تحریک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا حکومتی نا اہلی کی وجہ سے دوبارہ وقت دیا گیا پھر احتجاج کیا تو ان پر گولیاں برسائیں گئیں، مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر میری پارٹی پر پابندی ختم کی جائے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…