لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر پیا گھر سدھار گئیں، جیون ساتھی کے ساتھ شادی کی تصاویر سامنے آگئیں۔نیلم منیر کی شادی کی تصاویر آفیشل فوٹو گرافر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جس میں انہوںنے کہاکہ نئے سال کے آغاز پر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کررہے ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں نیلم کا جیون ساتھی روایتی عربی لباس ”جبہ”میں ملبوس ہے تاہم اداکارہ نے اپنے ساتھی کا نام ظاہر نہیں کیا۔دبئی کے برج خلیفہ کے قریب شوٹ کی گئیں تصاویر میں نیلم منیر کو چمکدار سفید لباس اور جالی دار دوپٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ایک تصویر میں نیلم اپنے ساتھی کے ساتھ خوشی کے جذبات کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔