کراچی (آن لائن )حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کورونا وبا کے باعث بند کی گئی درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے درگاہوں اور مزارات پر کورونا
ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ماسک لازمی پہنیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں۔