اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

موٹر سائیکل سوار سے 38 لاکھ چھینے جانے کی ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گزشتہ پیر کو کراچی کی سبزی منڈی میں موٹر سائیکل سوار سے 38 لاکھ روپے چھینے جانے کی واردات ہوئی تھی، اس واردات کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔سپر ہائی وے سبزی منڈی پولیس پوسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے واردات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 26 لاکھ روپے کیش اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق اس ڈکیتی میں تاجر کا منشی اکبر اور سبزی منڈی کا ڈرائیور مراد شامل تھا، 16 دسمبر کو کی گئی اس واردات میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے تاجر کے منشی اکبر سے رقم اور موٹر سائیکل چھینی تھی۔معلوم ہوا کہ تاجر کا منشی اکبر مالک کے پیسے بینک میں جمع کرواتا اور نکالتا تھا، اکبر نے منڈی کی سوزوکی کے ڈرائیور مراد کے ساتھ منصوبہ بنایا، اور 3 ملزمان کو باہر سے لاکر ڈکیتی کروائی۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان سوزوکی اور موٹر سائیکل پر آئے تھے، اکبر نے منصوبہ بندی کے تحت ملزمان کو کیش اور بائیک دے دی۔ پولیس نے اکبر اور مراد کو تو پکڑ لیا ہے تاہم واردات میں ملوث تین ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…