یوسف رضا گیلانی کو جہانگیر ترین نے جتوایا ہے جاوید چوہدری کا حیران کن انکشاف

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ رو ز ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی جیت میں سینئر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا اہم کردار سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی چینل پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی جاوید چوہدری نے کہا کہ

اخلاقی طور پر وزیراعظم عمران خان کو اسمبلیاں توڑ دینی چاہئیں یا پھر مستعفی ہو جانا چاہئے لیکن چونکہ اخلاقیات پاکستانی سیاست کا حصہ نہیں اس لیے میرا نہیں خیال کہ حکومت یہ کام کرے گی۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جہانگیر ترین کی جیت کیسے ہوئی،یوسف رضا گیلانی کی جیت میں دو اہم عناصر ہیں،ایک عنصر یہ کہ جہانگیر ترین کے پاس قومی اسمبلی کے 15 ووٹ ہیں۔جب الیکشن کا آغاز ہوا تو حفیظ شیخ نے وہ 15 ووٹ حاصل کرنے کی پوری کوشش کی،وزیراعظم عمران خان نے بھی بہت کوشش کی۔لیکن یوسف رضا گیلانی اصل میں جہانگیر ترین کے رشتہ دار بھی ہیں۔ان کے امیدوار بننے سے پہلے ہی ان کی سیٹنگ ہو گئی تھی، جہانگیر ترین کی مرضی سے وہ امیدوار بنے تھے اور اب 12 ووٹوں کا ہی مسئلہ ہے،7 ووٹ ضائع ہو گئے،یہ ایک حقیقت ہے کہ جہانگیر ترین کے 15 میں سے 12 ووٹ حکومت کو نہیں پڑے۔حکومت نے شکست سے بچنے کی بہت کوشش کی،لیکن کراچی کے چار ایم این ایز نے یوسف رضا گیلانی سے بات کی،حکومت نے ان لوگوں کی نشاندہی بھی کر لی ہے،حکومت کے لیے حفیظ شیخ کی شکست سیاسی طور پر بہت بڑا اپ سیٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…