اسلام آباد میں مفتی اکرام اللہ سمیت 3 افراد کا قاتل گرفتار، کس شہر سے پکڑا گیا؟ڈی پی او نے تصدیق کردی

1  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد ،ہنگو( آن لائن) اسلام آباد میں جے یو آئی رہنماء مفتی اکرام اللہ سمیت 3 افراد کے قتل کا ملزم ہنگو سے گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کو ہنگو اور اسلام آباد پولیس نے جوائنٹ آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔ ڈی پی او اکرام اللہ خان نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے کامیاب

کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تین افراد کے قتل کے ملزم شاہد الرحمان کو گرفتار کرلیاہے۔ملزم نے تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں جے یو آئی کے رہنما مفتی اکرام اللہ سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔جے یو آئی اسلام آباد کے رہنما مفتی اکرام اللہ ان کے بیٹے اور ایک شاگرد کے قتل کے ملزم کو ہنگو پولیس نے جائینٹ آپریشن میں گرفتار کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان کے مطابق ملزم کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے اور وہ اورکزئی فرار ہو رہا تھا کہ ہنگو پولیس نے بگٹو چیک پوسٹ پر اسے گرفتار کیا۔ ڈی پی او ہنگو کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر کی گئی اور ملزم شاہد الرحمان کو گرفتار کر کے خفیہ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ہنگو نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کارروائی کے بعد ملزم کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…