ڈسکہ ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی پاسداری ہے، الیکشن کمیشن نے جرات و بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں، نوازشریف کا خصوصی پیغام

26  فروری‬‮  2021

لندن(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی پاسداری ہے، قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آئین شکن عناصر کا قلع قمع کئے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،یہ تحقیق 18مارچ کو ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات بھی زیادہ ضروری ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان

میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ این اے75ڈسکہ کے ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ووٹ چوری کے کرداروں کی نشاندہی،سزاؤں کا تعین اور انصاف پر مبنی فیصلہ عین قانون کی پاسداری ہے،الیکشن کمیشن نے جرات و بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم جلد از جلد ان سزاؤں پر عملدرآمد ہوتا ہوا دیکھے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا سراغ لگایا جانا چاہئے کہ یہ سازش کس نے کی اور کہاں تیار کی گئی اور کب تیار کی گئی،چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب،کمشنر،آر پی او اور پھر ڈپٹی کمشنر،ڈی ایس پی،پریزائیڈنگ افسران اور دیگر سرکاری اہلکاروں کی فوج ظفرموج کو ایک ہی صف میں کس نے کھڑا کروایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے اور اس جماعت کی کس نے سرپرستی کی اور ووٹ چوری کی نگرانی کس نے کی،یہ تحقیق 18مارچ کو ڈسکہ میں ہونے والے دوبارہ مکمل ضمنی انتخابات بھی زیادہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کا الیکشن بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھاتا ہے،جس طرح سے یہاں چوری کی گئی2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کا یہ کھلا ثبوت ہے،یہ بتاتا ہے کہ دھاندلی ایسے ہوئی تھی۔نوازشریف نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جب الیکشن کے نتائج آنا بند ہوجائے یا اس میں تاخیر ہونا شروع ہوجائے تو سمجھ

لیا جائے کہ آپ کا ووٹ کہیں نہ کہیں چوری ہورہا ہے اور کوئی آپ کے ووٹ کو کسی اور کے بکس میں ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تمام آئین شکن عناصر تک پہنچنا ہے جو قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالتے ہیں،ان عناصر کا قلع قمع کئے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے انشاء اللہ،میرا قوم کے ساتھ یہ وعدہ ہے اور قوم بھی دل سے وعدہ کرے کہ وہ بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے،جب تک ان چوروں کو ملک سے ختم نہیں کردیا جاتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…