نیب نے نواز شریف کی تمام جائیداد قرق کر دی

19  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نیب نےپلاٹ الاٹمنٹ اسکینڈل میں نواز شریف کی پاکستان میں تمام جائیداد قرق کرکے رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی۔احتساب عدالت نے غیر قانون پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 28 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ، نیب نے ریفرنس میں نامزد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق

کرنے کی رپورٹ عدالت میںپیش کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزم ہمایوں فیض رسول کو بھی طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے میر شکیل الرحمان سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی ۔نیب کے سپیشل پراسکیوٹر حارث قریشی نے بتایا کہ فولڈر نمبر ایک میں سے کچھ صفحات تھے انکی صاف کاپیاں ملزموں کو فراہم کر دی ہیں، ریفرنس کا فولڈر نمبر 2 مکمل صاف کاپی کروا کر ملزموں کو فراہم کر دیا ہے، ملزموں کو تمام صاف کاپیاں فراہم کر دی ہیں اگر ان میں کوئی مسئلہ ہے تو ابھی چیک کر کے بتا دیں۔ فاضل جج اسد علی نے کہاکہ تفتیشی افسرملزموں کر فراہم کی گئی کاپیوں کے تمام صفحات کا جائزہ ابھی لے لیں۔ جج نے وکلاء سے کہاکہ ریفرنس کی صاف کاپیوں سے متعلق آئندہ کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہو گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی جائیدادیں قرق کرنے کی رپورٹ طلب کی تھی۔ نیب کی جانب سے بتایا گیاکہ عدالتی حکم کی تعمیل میں نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کر لی گئی ہیں،نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے سے متعلق محکموں کی رپورٹ بھی ساتھ لف کر دی ہے۔‎



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…