اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کا بھارتی شہر احمد آباد تک سفر، مسافر کون تھے؟

datetime 5  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سے 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کی بھارتی شہر احمد آباد تک پراسرار پروازوں کا انکشاف ہوا ہے تاہم ان ہیلی کاپٹروں میں موجود مسافروں اور ان کے مشن کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ اوربھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی ہے اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں اور ایسے میں اتوار کی سہ پہر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے حوالے رپورٹ کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود رہے۔ اس کے بعد سہ پہر لگ بھگ 3بجے دونوں ہیلی کاپٹر کراچی سے بدین کی طرف روانہ ہوئے اور 9 ہزار فٹ کی بلندی سے سفر کرتے ہوئے سندھ کے شہر چوہڑ جمالی کے قریب سے بھارت میں داخل ہوئے۔

اے ٹی سی ذرائع کے مطابق بھارت میں داخل ہوتے ہی دونوں ہیلی کاپٹرز 11ہزار فٹ کی بلندی پر چلے گئے اور دونوں ہیلی کاپٹروں نے بھارتی شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ رات گئے تک ہیلی کاپٹر احمد آباد میں ہی موجود تھے، ان ہیلی کاپٹرز میں مسافر کون تھے اور انہوں نے کس مقصد کے لیے کراچی اور پھر بھارت کا سفر کیا؟ فوری طور پر معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ اس سلسلے میں ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی مگر رات گئے تک انہوں نے جواب نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…