اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران ساتھی فنکاروں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے حرا مانی کے بارے میں خاصی واضح اور تنقیدی رائے دی۔شو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان نے نتاشا علی سے کہا کہ وہ مختلف اداکاراؤں کو ان کی اداکاری کی بنیاد پر دس میں سے نمبر دیں۔ اس موقع پر نتاشا نے ہانیہ عامر کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں مکمل 10 نمبرز دیے اور کہا کہ فی الحال ان کا وقت چل رہا ہے۔
اداکاری کے لحاظ سے نتاشا نے ماہرہ خان کو 9، عائزہ خان کو 8، اقرا عزیز اور مہوش حیات دونوں کو 7، حریم فاروق اور عائشہ عمر کو 6، جبکہ ثروت گیلانی کو 5 نمبر دیے۔جب حرا مانی کا نام آیا تو نتاشا علی کا کہنا تھا کہ “پہلے میں انہیں زیادہ نمبر دیتی، لیکن اب وہ کم ہوگئے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ حرا کو اب وہ صرف 5 نمبر دیں گی۔ میزبان کی جانب سے وجہ پوچھنے پر نتاشا علی نے بتایا کہ ’ حرا مانی پہلے زیادہ شائستہ (Decent) تھی، میں بھی پہلے انھیں بہت پسند کرتی تھی، اب وہ غیر مہذب ہوگئی ہیں اور کچھ ایسے کام کررہی ہیں جو فینز کو پسند نہیں آرہے۔