ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حمیرا سے میری بات واٹس ایپ پر ہو تی تھی ، مئی 2024 میں حمیرا نے آخری بار فلیٹ کا کرایہ ادا کیا تھا،مالک مکان

datetime 12  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ کے مالک میر واعظ نے کہا ہے کہ حمیرا سے میری بات واٹس ایپ پر ہو تی تھی ، مئی 2024 میں حمیرا نے آخری بار فلیٹ کا کرایہ ادا کیا تھا اور وہ کرایہ بڑھا رہی تھی نہ ہی فلیٹ خالی کر رہی تھیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلیٹ کے مالک میر واعظ نے کہا کہ 2018 دسمبر میں فلیٹ حمیرا کو 40 ہزار کرائے پر دیا تھا، 2019 میں معاہدہ ختم ہو رہا تھا اور کرایا بھی بڑھانا تھا، حمیرا اصغر کو معاہدے کی تجدید اور کرائے بڑھانے کا 2 سے 3 بار کہا، حمیرا اصغر مسلسل رابطے میں نہیں آرہی تھیں، حمیراصغر کے پڑوسیوں سے جھگڑے کی 2 شکایات ملیں، وہ فلیٹ کا مینٹینس ادانہیں کررہی تھی،جھگڑا بھی کرتی تھیں۔

فلیٹ مالک نے کہاکہ حمیرا کو فلیٹ خالی کرنے کا کہا تو انہوں نے انکار کر دیا تھا، 2021میں کیس داخل کیا،کیس چلتا رہا،حمیرا نوٹس وصول نہیں کرتی تھی، 2023ستمبر میں عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا، عدالت سے فیصلہ آنے کے باوجود حمیرا نے نہ فلیٹ خالی کیا نہ کرایا بڑھایا، حمیرا اصغر سے میری واٹس ایپ پر ہی بات ہوتی تھی،وہ کرایا بھیجنے کے بعد اسکرین شارٹ شیئر کر دیتی تھیں، 2024مئی میں حمیرا نے آخری بار فلیٹ کا کرایہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ 2سے3ماہ انتظار کے بعد میں نے دوبارہ سول کورٹ سے رابطہ کیا، 8نوماہ بعد سول کورٹ کا فیصلہ آیا، 8جولائی کومجسٹریٹ کے ساتھ فلیٹ پہنچے تو لاش ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…