ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

اتنا کچا نہیں دانیہ شاہ سے محبت کر بیٹھوں، شادی ہمدردی میں کی تھی، شہزاد حکیم

datetime 30  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پیشہ ور حکیم، ٹک ٹاکر شہزاد حکیم نے کہا ہے کہ میں نے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ سے شادی محبت کی نہیں بلکہ ہمدردی میں کی تھی۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حکیم شاہ نے اپنے ہی ایک پرانے وائرل بیان کی نفی کرتے ہوئے کہاکہ میں اتنا کچا انسان نہیں کہ دانیہ شاہ سے محبت کر بیٹھوں، میں نے دانیہ شاہ سے شادی ان کی مدد کرنے کیلئے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے دانیہ شاہ کی والدہ نے مدد کی درخواست کی تھی، میری ایک کمزوری ہے کہ میں مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتا میں نے مدد کی نیت سے شادی کی۔شہزاد حکیم نے بتایا کہ میں نے پھر سوچا کہ اگر میں دانیہ کی مدد کرتا ہوں تو ان کے گھر آنا جانا اور ان کیساتھ کراچی کیسز کی سماعتوں پر بھی جانا ہوگا، لوگ کہیں گے میں دانیہ کا بوائے فرینڈ ہوں لہٰذا میں نے دانیہ سے نکاح کا سوچا اور نکاح کرنے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

انہوں نے بتایا کہ پھر میں اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا، مگر اب اگر میں کہوں کہ مجھے پیار ہو گیا تھا یا مجھے نیند نہیں آتی تھی، تو یہ سب جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میں نے دانیہ شاہ کا ہر طرح سے خیال رکھا ہے اور کبھی اپنے منہ سے اس کے کہے پر ناں نہیں کہا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھ سے پانچویں شادی کرنے کیلئے اس وقت 50خواتین میرے پیچھے پڑی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…