جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

موٹر و ے زیادتی کیس ،سزائے موت کے قیدیوں عابدملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں سے متعلق تازہ خبرآگئی

datetime 5  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں پر سماعت کے لیے 8 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

یہ اپیلیں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیش کی جائیں گی، جو مجرمان کی جانب سے سزاؤں کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 9 ستمبر 2020 کو تھانہ گجرپورہ کی حدود میں پیش آیا تھا، جس پر مختلف سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مجرمان کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا ان میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے، اغوا، ڈکیتی، اور نقصان رسانی جیسی سنگین دفعات شامل تھیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 20 مارچ 2021 کو مجرموں کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ، عدالت نے دونوں مجرموں کو ڈکیتی کے جرم میں 14 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی تھی۔ متاثرہ خاتون کے بچوں کو اغوا کرنے کے جرم میں عمر قید جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچانے پر پانچ سال قید کی سزا دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…