بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے ،انکا مقصد کیا تلاش کرنا ہے ۔۔؟سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھارتی ڈرونز کی سرگرمیوں کے پس منظر میں اہم حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز درحقیقت پاکستان کی اہم عسکری تنصیبات کا پتہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

روزنامہ “جنگ” کی رپورٹ کے مطابق جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمتِ عملی یہ ہے کہ پاکستان اپنے فضائی اثاثوں کو ان ڈرونز کے خلاف استعمال کرے تاکہ وہ دفاعی ردعمل کو بھی جانچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو ہرگز یہ آزادی نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستانی سرزمین پر اپنی مرضی کی کارروائیاں کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حالیہ جارحیت کے ذریعے نہ صرف عسکری اہداف کو بلکہ عام شہریوں اور معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا، جو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ جنرل (ر) جنجوعہ نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اس جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، مگر وقت، طریقہ اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کو گمراہ کر کے اپنے اقدامات کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں ظاہر کرتا ہے، جبکہ درحقیقت وہ معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور بھارت کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ جنگ دونوں ممالک کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے، مگر بھارت نے اس بات کو نظر انداز کیا۔

سابق مشیر کے مطابق بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھی ہو چکی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی دفاعی قوت مکمل طور پر فعال اور مؤثر ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…