الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی ایکشن لے لیا

14  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا۔18جنوری کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کو اٹھارہ جنوری کو دن 12 بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ نوٹس جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے

18 جنوری کو پیپلزپارٹی کو دن دو بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کر دئیے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔دوسری جانب ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں چالیس ہزار لوگوں کے ڈاکومنٹس، ان کے اعدادو شمار، ان کے سارے چیکس سب پیش کئے گئے ہیں، خود پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)نے پیش نہیں کئے، پیپلز پارٹی کے دستخط ہی نہیں ہیں، مسلم لیگ (ن)کی چیک بک نوازشریف ہیں اور دستخط اور فنڈز بھی نوازشریف ہیں۔ ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ مدارس کے بارے میں نور الحق قادری اور میری کمیٹی بنی ہے، ہم مدارس سے رابطے میں، ہم نہ صرف مدارس کا احترام کرتے ہیں بلکہ ان کو پاکستان اور دی کا قلع سمجھتے ہیں، ہم وزیر اعظم کی ہدایت پر مدارس سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان کی سیاست میدان میں آگئی ہے یہ بند گلی میں لے جانا چاہتے ہیں،ہم چوک اور چوراہے میں لے جانا چاہتے ہیں،فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی سنا دیا ہے، اللہ نے چاہا تو وزیر اعظم عمران خان پانچ سال پورے کرینگے۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد اسلام آباد پولیس کا رویہ ٹھیک ہو جائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…