مولانا فضل الرحمان نے ٹرمپ مودی اور عمران خان کو دنیا کے سب سے بڑے نمونے قرار دے دیئے

13  جنوری‬‮  2021

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹرمپ مودی اور عمران خان کو دنیا کے سب سے بڑے نمونے قرار دے دیئے پی ڈی ایم کے زیر ا ہتمام لورالائی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا میں تین بڑے نمونے ہے ایک ٹرمپ دوسرا مودی اور تیسرا ہمارا والا ہے دنیا آج تک ان کو سمجھ نہیں پارہی ۔

دوسری جانب  معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے  کہا مولانا ملک کے خلاف سازشیں کر کے غداران وطن میں شامل ہوچکے ہیں، مولانا اپنے سیاسی مقاصد کے لئے غریب مدرسہ کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں، پہلے بار حکومت بغیر مولانا کے ترقی کی درست سمت پر چل رہی ہے، مولانا سے پاکستان کی ترقی دیکھی نہیں جارہی ہے، ہر طرف سے معیشت کی مثبت خبروں نے پی ڈی ایم کے رہنمائوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ پی ڈی ایم ایک ٹھگوں کا ٹولا ہے جس کے سربراہ مولانا ہیں۔ مولانا اپنے حلقے کی عوام کے ریجیکیٹڈ سیاستدان ہیں، پی ڈٰی ایم کی تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں مولانا واپسی کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا سندھ میں کرپشن کے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،بلاول زرداری اپنے والد کو بچانے کے لئے مولانا کی حاضری میں کھڑے رہتے ہیں۔ سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔ سندھ حکومت میں کوئی ایسا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہ ہوئی ہو۔ سندھ کے وزراء کو کمیشن پر وزارتیں دی جاتی ہیں، عوام کا پیسا لوٹ کر بلاول ہائوس پہنچایا جاتا ہے جس کی وجہ سے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…