اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈائوں کیوں اور کیسے ہوا ؟ گدو پلانٹ کے معطل 7افسران کیخلاف انکوائری جاری ہے ۔ ہفتہ کی رات 11:43منٹ پر پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں قائم گدو تھرمل پاور پلانٹ میں ملازمین کی ایک تکنیکی غلطی نے پورے پاکستان کو اندھیرے میں ڈبو دیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل پلانٹ منیجر نے ابتدائی بریک ڈائون کر دیا تھا لیکن پلانٹ کو بند نہیں کیا اگر پلانٹ بند کر دیا جاتا
تو ملک بریک ڈائون کی کیفیت سے نہ گزرتا ۔ قبل ازیں ملک بھر میں بجلی بجلی کا بریک ڈائون ،سنٹرل پاور جنریشن کمپنی نے گدو تھرمل پاور اسٹیشن میں کام کر نے والے سات اہلکار معطل کر دئیے ۔ گدو تھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنے والے سات اہلکار معطل کر دیئے گئے ،معطل ہونے والوں میں ایڈیشنل پلانٹ مینیجر سمیت جونیئر اہلکار شامل ہیںجبکہ معطل ہونے والوں میں جونیئر انجینئر ،دو آپریٹراور دو اٹینڈنٹ شامل ہیں ، مذکورہ اہلکاروں کو ابتدائی انکوائری کے بعد معطل کیا گیا ہے،معطل ہونے والوں میں ایڈیشنل پلانٹ مینجر سہیل احمد دیدار علی چنہ جونیئر انجینئر علی حسن گوئیو فور مین شامل ،آپریٹرز ایاز حسین ڈاہر اورسعید احمد بھی معطل کر دیئے گئے ،دو اٹینڈنٹ سراج احمد اور الیاس احمد بھی معطل کر دیئے گئے۔ جبکہ اس حوالے سے پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کے بعد مزید2 افسران کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے جو فالٹ کے وقت ڈیوٹی چھوڑ کر گھر چلے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق سربراہ گدو پاور پلانٹ نےٹرپنگ کی رپورٹ وزارت توانائی میں جمع کرادی گئی ہے۔ گریڈ 19 کے افسر سید فائق علی شاہ کومعطل کیا گیا ہے اور گریڈ 17 کے افسر ارشد کو چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ دونوں افسران کی ڈیوٹی سوئچ یارڈ پر تھی اور دونوں نے ظاہرکیا کہ وہ بریک ڈاؤن کے وقت ڈیوٹی پرتھے۔ بریک ڈاؤن والے دن دونوں افسران ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے بعد گھر چلے گئے تھے اور خرابی پیدا ہونے کے بعد واپس آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ بریک ڈاؤن کے دوران واپس آتے دکھائی دیئے۔جبکہ اسی دوران نجی ٹی کے ہاتھ ایک فوٹیج آئی جس کے مطابق ہفتے کی شب ملک بھر میں بریک ڈائون رات 11:43منٹ پر ہوا جس سے مکمل نظام بیٹھ گیا جبکہ اس حوالے سے تاحال کوئی معلوم نہیں ہو سکی ۔ نجی ٹی وی کو موصول ہونے والے ویڈیو کے مطابق این پی سی سی میں فریکوئنسی
گرتی جارہی تھی اور عملہ گنتی کرتا رہا۔ عملے کے ارکان آپس میں بات چیت کررہے تھے کہ ’فریکوئنسی کم ہو رہی ہے، بجلی کی فریکوئنسی اوپر نیچے ہو رہی ہے، زیرو ہوگئی ہے ۔ جبکہ عملے کا کہنا تھا کہ سارا سسٹم بیٹھ گیا ہے ، مردان بھی سسٹم سے نکل چکا ہے ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کریک ڈائوں ہوتا تھا جس سے پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا تھا ۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ
کراچی کے 70 فیصد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔گزشتہ رات سے اب تک 150 فیڈرز کو بحال کیا جا چکا ہے اور جن علاقوں میں بجلی نہیں وہاں امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔کے الیکٹرک کے مطابق ترسیلی نظام بشمول تمام گرڈز پر بجلی کی بحالی عمل میں لائی جاچکی ہے اور فیڈرز کی بحالی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ کراچی کے رہائشی علاقوں میں بجلی کی
فراہمی تاحال معمول پر نہیں آسکی۔ نیو کراچی، سرجانی ٹان، نارتھ کراچی، ملیر، گودھرا، سہراب گوٹھ، بن قاسم اور لانڈھی میں بھی بحال نہیں ہو سکی۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز،اسپتال اور اسٹریٹیجک تنصیبات کیلئے بجلی بحال کی جارہی ہے اور تکنیکی عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔۔دوسری جانب بجلی کے بریک ڈائون سے صوبائی دارالحکومت میں پینے کے پانی کی قلت پیداہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے طویل بریک ڈائون سے ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے سمن آباد، گلشن راوی،
اقبال ٹائون ،مزنگ، بیگم روڈ،گڑھی شاہو،محمد نگر، جین مندر ،راج گڑھ، ریلوے اسٹیشن،مصری شاہ،جوہر ٹائون ،وحدت روڈ، سنت نگر، راوی روڈ ،بلال گنج ،بند روڈ ،چوبرجی، ریوارزگارڈن ،جیل روڈ اورتاجپورہ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ مرحلہ وار بجلی بحال ہونے سے ٹیوب ویل چلنے سے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکی ۔واسا کے ٹیوب ویلز پر جنریٹرز موجود ہیں تاہم اکثرپر بجلی کی طویل عدم فراہمی کی صورت میں متبادل پر
چلانے کے لئے ایندھن ذخیر رکھنے کی کوئی تیار نہیں تھی ۔ ایم ڈی واسا کے مطابق لاہور کے زیر انتظام تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور ٹیوب ویل کوجنریٹرز پر چلایا گیا اور بجلی کی بحالی کی ساتھ ساتھ ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو واپڈا پر منتقل کر دیا گیا ۔خیال رہے کہ آئیسکو کے بیشترعلاقوں میں بجلیبحال ہوگئی ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کے ریڈزون میں بھی بجلی بحال ہے اور دیگر علاقوں میں بحالی کا
کام جاری ہے۔نجی ٹی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطا بق ملتان میں جزوی طور پر بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ میپکو ریجن میں 132 کے وی اور11 کے وی سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ 11کےوی سےآئندہ چند گھنٹوں میں مکمل طور پر بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔میپکو حکام کا کہنا ہے کہ قاسم پور گرڈ اسٹیشن اور وہاڑی چوک گرڈ اسٹیشن سے بجلی ہوگئی ہے اور مرحلہ وار پورے ریجن میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ پمپنگ اسٹیشنز، اسپتال اور اسٹریٹیجک تنصیبات کیلئے بجلی بحال کی جارہی ہے۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کی جاچکی ہے۔