پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات 3شرائط پرہوگی، رؤف حسن

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں بات چیت ناگزیر ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ہماری 3شرائط پر ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ جب بھی ہم نے احتجاج کی کال دی پورا ملک بند کردیا جاتا ہے، ہر شاہراہ بلاک کردی جاتی ہے، پکڑ دھکڑ کی انتہا کردی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پر پریشر موجود ہے، کیا وہ چیز ہے جو انہیں اتنا خوفزدہ کئے ہوئے ہے، یہ شہروں کو کنٹینرستان بنا دیتے ہیں۔رؤف حسن نے کہا کہ جس طرح سے آئینی ترامیم کی گئی ہیں یہ ان کیلئے فخر کا مقام نہیں ہے، ان کے چہروں پر بدنما داغ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس بار ہمارے احتجاج کی حکمت عملی ماضی سے مختلف ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ان کے اتحادی یک زبان ہو کر بات نہیں کر سکتے، ان کے اندر دوڑ لگی ہوئی ہے کہ اگلا وزیراعظم جعلی مینڈیٹ پر کس نے بننا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…