اتوار‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2024 

شوہر میرے بچپن کے دوست، شادی کا فیصلہ بعد میں کیا، اریبہ حبیب

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ شوہر میرے بچپن کے دوست ہیں، شادی کا فیصلہ ہم نے بعد میں کیا۔حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے بتایا کہ میں نے زمانہ طالب علمی سے ماڈلنگ کا آغاز کیا، جب میں سکول میں پڑھتی تھی تب ماڈلنگ کے لیے آڈیشن دیا اور مجھے منتخب کرلیا گیا، سکول میں پڑھنے کی وجہ سے والدہ نے مخالفت کی لیکن والد نے ماڈلنگ کرنے کی اجازت دی اور یوں میرا کیریئر شروع ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دوسری ماڈلز و اداکارائوں کی طرح مجھے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، لوگوں نے مجھے لباس پر مسلمان ہونے کے طعنے تک دیئے، ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے ہولی منانے پر بھی مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے انکشاف کیا کہ میرے اور شوہر کے درمیان پرانا تعلق تھا، ہم دونوں سکول کے زمانے کے دوست تھے، بعد میں ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں کہ میرے اور شوہر کے درمیان کئی سال تک تعلقات رہے۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…