اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مراد سعید احتجاج میں آگئے تو عمران خان اور فیض حمید کو کوئی نہیں بچا سکے گا، فیصل واوڈا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ آخری کال ہے،اس کے بعد والا فیز سیکنڈ لاسٹ اور پھر آنے والا فیز لاسٹ ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ میرا چیلنج ہے عمران خان نومبر میں رہا نہیں ہوسکیں گے، ہمیشہ کی طرح تحریک انصاف کا یہ شو بھی فلاپ ہوگا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی اس وقت دھڑے بندی کا شکار ہے، اور ایک ایم پی اے 50لوگ بھی لے کر آگیا تو میں اس کو سلام پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج میں ریاست 9مئی کے مسنگ لوگوں کو تلاش کرے گی، اگر مراد سعید احتجاج میں آگیا تو پھر عمران خان اور فیض حمید کو کوئی بندہ بچا نہیں سکے گا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ خیبرپختونخوا بھارت نہیں بلکہ پاکستان کا حصہ ہے، اگر کے پی میں کوئی تماشہ ہوا تو دھاوا بولنے میں دیر نہیں لگے گی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو مروانے کیلئے دھرنے میں لایا جارہا ہے، کے پی حکومت کی مشینری ہوگی، 6یا 7ہزار بندہ آجائے گا، نہ کوئی دھرنا ہوگا نہ بلبلہ پھٹے گا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ آخری کال ہے، لیکن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے یہ شغل میلہ ہے، اس کے بعد والا فیز سیکنڈ لاسٹ اور پھر آنے والا فیز لاسٹ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو کہیں اس بار غائب نہ ہوجائے، پنجاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کا پٹاخہ بجنے والا ہے، لوگ نہ بانی کی بہن اور نہ بیگم کو مانتے ہیں، وہ بانی کو ہی مانتے ہیں، ایک دھڑا بیگم صاحبہ کا، ایک بہن کا اور ایک کمپرومائزڈ پی ٹی آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…