منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

”ہمت ہے تو پنڈی آکردکھائو” وزیرداخلہ شیخ رشیدکا پی ڈی ایم کو چیلنج

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی زیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے ،عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے حتساب کریں گے،پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے،یہ استعفے نہیں دیں گے ۔

سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے،مسلم لیگ (ن )کو اس مقام تک مریم نوازنے پہنچایا،پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہ گیا،ہندوستان اپنے سرمائے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے فوج چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے نہیں ، پاکستان اور اسلام

کیلئے جان دے رہی ہے،ہزارہ قبیلہ نے دوراندیشی کا ثبوت دے کر ملک کو ہنگامی حالات سے نجات دلائی،سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے،پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی آکر دکھائے۔فریڈم ہائوس میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کو

آگے کے کر جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران جان پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرے گا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو ٹھیک کرے گا۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے نام پر لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چوروں ڈاکوؤں سے مفاہمت کی بجائے قانون کی نذر کرے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ پہلی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے،پہلے ہی کہا تھا یہ نہ

استعفی دیں گے نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ استعفے نہیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ نون کو اس حال تک پہنچانے میں مریم کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم سیاسی دور اندیشی سے کام لیتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں عمل دخل

نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی جدوجہد کا دنیا میں نام ہوگاانہوںنے کہاکہ علما اور ایم دنیا ایم نے بہت تدبر کا ثبوت دیا ہے،اپوزیشن اس دھرنے کو غلط استعمال کررہی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہزارہ قبیلہ قبیلے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا اور ملک کو مسئلوں سے بچایا،پاک فوج دنیا

کی عظیم فوج ہے بہت قربانیاں دیں۔شیخ رشید نے کہاکہ پاک فوج چوروں اور ڈاکوؤں کے لے جان نہیں دے رہے،پاک فوج پاکستان اور اسلام کے لیے جان دے رہی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ ہے،اگر ان میں ہمت ہے تو آئیں یہ پنڈی کی طرف۔شیخ رشید نے کہاکہ ہندوستان اپنے سرمایے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ساری سازشیں ناکام ہوں گی پاکستان آگے جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…