قاہرہ(این این آئی )مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے خود کشی کرلی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ قاہرہ گورنری میں پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی تیس کی عمر میں بیوی کو بدترین تشدد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد خود کشی کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا۔پولیس کو قاہرہ گورنری کے علاقے نیو مصر کے ایک محلے کے مکینوں کی طرف کی شکایت موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ انہیں ایک مکان کے اندر سے تعفن کی بد بو آ رہی ہے۔لوگوں کی طرف سے پڑوسی اپارٹمنٹس میں سے بدبو آنے کی اطلاع کے بعد پولیس نے اس گھر پر چھاپہ مارا جہاں ایک خاتون اوراس کے شوہر کی لاشیں پڑی تھیں۔
خاتون کی لاش پر تشدد کے واضح نشان تھے جب کہ شوہرکی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی یتحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوہر نے بیوی کو اس وقت تک مارا پیٹا جب تک کہ وہ مر نہیں گئی۔ شوہر اس وقت نشے کی حالت میں تھا اور ہوش وحواس میں نہیں تھا۔ ملزم نے خاتون کے قتل کے بعد یوٹیوب پر ایک لائیو ویڈیو نشر کی جس میں اس نے نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے کیونکہ اس نییہ سب کچھ نشے کی حالت میں کیا۔ اس نے کہا کہ بیوی کے مرنے کے بعد کہا کہ وہ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔دونوں لاشوں کو پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا، جس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرنے کے بعد تدفین کی اجازت دے دی۔ تفتیش کاروں کو واقعے کی فوری تحقیقات اور معلومات اکٹھی کرنے کا کام سونپا گیا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شوہر کی عمر چالیس سال ہے اور وہ کار واش کا مالک ہے۔ اس کی بیوی کی عمر تیس سال تھی۔ شوہر کی حالت ٹھیک ہے لیکن وہ نشہ آور اشیا کا استعمال کر رہا تھا۔ ان کے درمیان زندگی معمول کے مطابق چل رہی تھی، یہاں تک کہ ایک لمحے کے غصے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد میاں بیوی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ شوہر نے اپنے یوٹیوب چینل پر واردات براہ راست نشریات کی۔اس میں اس نے اپنی بیوی سے سب کے سامنے معافی مانگتے ہوئے اسے ایک مثالی بیوی قرار دیا۔ یوٹیوب پر موجود ویڈیو میں اس نے بتایا ہے کہ اس نے بیوی کو اسوقت قتل کیا جب وہ نشے کی وجہ سے ہوش میں نہیں تھا۔ اسے اپنے کیے پر پچھتاوا ہے۔ اس نے اعلان کیا کہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس کے علاوہ اس کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں۔ اس نے غم سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ابتدائی طور پر پولیس پولیس ڈیپارٹمنٹ کو رہائشیوں کی طرف سے موصول ہونے والی ایک بدبو کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔دونوں لاشوں کے معائنے پر معلوم ہوا کہ بیوی کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے اور پھانسی کے نتیجے میں شوہر کا گلہ سرخ ہوچکا تھا۔