جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کے نقش قدم پر چل پڑے،محمد حفیظ کا ‘اووو’ احتجاج ریکارڈ

datetime 7  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے نقش قدم پر چل پڑے، انہوں نے بھی ‘اووو اووو’ کا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل شہاز شریف نے ایک تقریب میں واقعہ سنایا تھا کہ وہ دورہ جاپان پر تھے اور جاپان کی ہونڈا فیکٹری جا رہے تھے، تو اس دوران انہیں ‘اْووو اْووو’ کی آوازیں آئیں تو وہ میزبان سے پوچھنے والا تھے کہ آخر یہ آوازیں کیسی ہیں؟ مگر نہیں پوچھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ ‘پھر دوسری بار اسی طرح کی آوازیں آئیں، جب تیسری مرتبہ بھی یہی آوازیں آئیں تو ان سے رہا نہیں گیا، اور میزبان سے پوچھ لیا کہ یہ کیسی آوازیں ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ملازمین کا احتجاج چل رہا ہے۔

وزیر اعظم نے تقریب میں اوو احتجاج پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان میں احتجاج کے موقع پر بھی کام نہیں رکا، اور انہوں نے اپنا احتجاج ‘اْووو اْووو’ کرکے ریکارڈ کروایا لیکن پاکستان میں تو اسلام آباد پر لشکر کشی ہوجاتی ہے۔اب اس احتجاج کو محمد حفیظ نے سنجیدہ لے لیا ہے اور انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اووو اووو اووو کے پیغام سے ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس کے ساتھ چند ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔ایکس پوسٹ میں استعمال کیے جانے والے ہیش ٹیگز میں ‘پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ’، ‘پریزیڈنٹ ٹرافی’ اور ‘ڈیپارٹمنٹ کرکٹ’ شامل ہیں۔ محمد حفیظ کی یہ پوسٹ’ایکس’ پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ایک صارف نے کہا کہ ‘مسٹر پروفیسر! ہو سکتا ہے کہ اب آپ کے احتجاج پر غور کیا جائے کیونکہ آپ نے احتجاج کا درست طریقہ کار اپنایا ہے۔بعض صارفین کو محمد حفیظ کی پوسٹ سمجھ ہی نہیں آئی اور انہوں نے سابق کپتان سے اس کے معنی اور ترجمہ تک پوچھ لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…