امریکی حسینہ کا پاکستانی شہری کو 27لاکھ کا چونا شہری نے حکومت سے بڑی اپیل کر دی

3  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)فیس بک پر امریکی خاتون سے دوستی کرنے کے بعد اس کی باتوں میں آکر لاہور کا ایک نوجوان 27 لاکھ روپے گنوا بیٹھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک پر ندیم نامی نوجوان کو ایک امریکی خاتون روز ہیلن نے فرینڈ شپ ریکوسٹ بھیجی جو اس نے قبول کرلی اور چند ہی روز میں دونوں اجنبی سے بظاہر گہرے دوست بن گئے لیکن پھر اس دوستی نے ایک نیا ہی رخ

اختیار کرلیا۔امریکی خاتون نے اس کو اپنے شوہر کی جگر کے سرطان کے باعث ہونے والی موت اور اس سے ملنے والی انشورنس کی رقم کے بارے میں بتایا۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ حاصل ہونے والے 47 لاکھ ڈالر میں سے 20 لاکھ ڈالر اسے ایک پارسل کے ذریعے بھجوارہی ہے وہ وصول کرلے۔اس کے بعد ندیم کو آمنہ عزیز نامی ایک خاتون کا فون آیا جس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے کہا کہ ڈالرز سے بھرا ایک پارسل اس کیلئے آیا ہے لہٰذاوہ رقم کے حصول کی خاطر ایک لاکھ 23 ہزار روپے ادا کرے ورنہ اسے اس معاملے پر پکڑ لیا جائے گا۔اس پر ندیم نے وہ پیسے پہنچا دیئے تاہم اس کے بعد اس سے کبھی اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشتگردی کو جرمانہ بھرنے اور کبھی ڈیلیوری چارچز کے حوالے سے لوٹا گیا اور پھر اسے بتایا گیا کہ کچھ مسائل کے باعث پارسل واپس چلاگیا ہے۔اس کے بعد اسی دوست نے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا فکر مت کرو وہ پیسے دوبارہ بھجوادے گی تاہم اس کے بعد ندیم سے آئی ایم کو پیسے بھرنے کے نام پر بھی کثیر رقم بٹوری گئی۔بتایا گیاہے کہ ندیم وہ پارسل وصول کرنے کیلئے اب تک 27 لاکھ روپے سے زائد ادا کرچکا ہے ۔ ندیم نے حکومت اور ایف آئی اے سے اسکی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوانے کی اپیل کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…