جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کے سینکڑوں بے نامی خریدار ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ، انتہائی دھماکہ خیز انکشافات

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) پشاور سمیت صوبے بھر میں چینی کے سینکڑوں بے نامی خریدار ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں ۔ملک بھر میں چینی کے 74ہزار بے نامی خریدار وں کے خلاف ایف بی آر کے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ان سے چوری شدہ ٹیکسوں کی ریکوری کے لئے پشاور ،

لاہور ، کراچی ، ا سلام آباد ،کوئٹہ ، میں انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیںشوگر انکوائری رپورٹ میں ملک کے 66شوگر ملوں سے تین برسوں کے دوران چینی خریدنے والے 74ہزار بے نامی خریداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ایف بی آر ذرائع کے مطابق پشاور کے چینی کے سب سے بڑ ے ڈیلرز کے علاو ہ چھوٹے ڈیلرز اور صوبے کے دیگر ا ضلاع کے بڑے بڑے ڈیلرز کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہے بے نامی خریداروں کی فہرستیں بھی تیار کی گئی ہے ۔ شوگر ملوں کی جانب سے ایف بی آر کو دیئے گئے ڈیٹا میں ان خریداروں کے شناختی کارڈ کے کوائف شامل نہیں ہیں ۔ صرف 17فیصد خریداروں کے شناختی کارڈ کے کوائف موجود ہیں۔ تاہم ان میں بھی زیادہ تر اصل خریداروں کے اپنی شناختی کارڈ نہیں ہیں بلکہ بے نامی خریداروں نے اپنے ڈرائیوروں،ملازمین اور دیگر غیرمتعلقہ افراد کے شناختی کارڈ کے ریکارڈ پر چینی خریدی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…